Advertisement

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان پہنچ گئے

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ان کا استقبال پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر کیا۔

صدر ایردوان کی آمد پر روایتی انداز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ سکول کے بچوں نے روایتی لباس میں ان کا خوش آمدید کیا اور ملٹری بینڈ نے بھی ان کا استقبال کیا۔

پاک فضائیہ کے JF-17 طیاروں نے صدر ایردوان کے جہاز کا فضائی استقبال کیا اور اسلام آباد پہنچنے تک انہیں اپنی حصار میں رکھا۔

دورے کے دوران ترک صدر پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ وہ اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کاؤنسل (High Level Strategic Cooperation Council) اور پاکستان ترکیہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔

Advertisement

اس کے علاوہ، صدر ایردوان پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version