Advertisement

جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کے ممبران میں توسیع کردی

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلیز کے ٹرائل کو درست قرار دے دیا

اسلام آباد: جوڈیشل کمشین نے آئینی بینچ کی تعداد 8 سے بڑھا کر 13 کردی۔

چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں آئینی بینچ کے ممبران میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس صلاح الدین پنور اور جسٹس شکیل احمد کو آئینی بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے لئے بھی تین مزید ججز نامزد کردیے گئے ہیں، جسٹس ریاضت سحر، جسٹس نثار احمد بھمبھرو اور جسٹس عبدالحامد کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں فیصلہ کیا گیا کہ آئینی بینچ میں ہر صوبے کی مساوی نمائندگی ہوگی، وفاقی دارالحکومت کی بھی آئینی بینچ میں نمائندگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

بلوچستان سے جسٹس ہاشم کاکڑ، اسلام آباد سے جسٹس عامر فاروق، خیبرپختواہ سے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کا حصہ ہوں گے جب کہ سندھ سے جسٹس صلاح الدین پنہور آئینی بنچ میں شامل کیا گیا ہے۔

آئینی بینچ میں 5 نئے ججز کی شمولیت سے چاروں صوبوں سے 3، 3 ججز آئینی بینچ کا حصّہ ہوگئے جب کہ اسلام آباد سے ایک جج کو آئینی بینچ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں چار ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

غضنفر علی خان، طارق باجوہ، عبہر گل، تنویر احمد شیخ کے ناموں کی منظوری دی گئی، چاروں ججز کو ایک سال کے لئے ایڈیشنل جج لاہور ہائی کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ غضنفر علی خان کو 14، عبیر گل خان کو 11 ووٹ ملے جب کہ تنویر احمد شیخ کو 10 اور طارق محمود باجوہ کو 12 ووٹ ملے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version