Advertisement

ڈمپر مافیا کی نظر میں کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے، فاروق ستار

ڈمپر مافیا کی نظر میں کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے، فاروق ستار

ڈمپر مافیا کی نظر میں کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے، فاروق ستار

 ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ ڈمپر مافیا کی نظر میں کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن کے اوقات میں یہ ڈمپر سفاکی کےساتھ سڑکوں پردوڑتے پھرتے ہیں، موٹرسائیکل سوار ہوں یاراہ گیر کسی کو بھی کچل دیتے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ 3 ڈمپرجلانے کا واقعہ انتظامیہ کی بےحسی پر پیش آیا ہے، جب لوگ سمجھتے ہیں کہ انصاف نہیں ہونا تو پھر ایسےواقعات ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی بےحسی دیکھ کرشہری مشتعل ہوکر ردعمل دیتے ہیں، حکومت، حکومت کی پالیسی بنانےوالے، پولیس بےحسی پر آجائے تو واقعات ہوتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تشدد کی ہرحال میں مذمت ہونی چاہیے، کراچی کی سڑکیں تباہ حال اور کوئی پُرسان حال نہیں ہے، پانی کی قلت ہے اور ایک وقت آئیگا کہ پانی کے لیے فسادات شروع ہوجائیں گے، دسمبرمیں 26 کروڑ گیلن پانی اضافی مل جائےگا، ہماری کوششیں بھی شامل ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ڈمپر، کنٹینر حادثات کےعلاوہ بچے بھی اغوا ہورہے ہیں، جنوری سے اب تک بچوں کے اغوا کی وارداتیں بھی عروج پر ہیں، رہزنی میں لوگ قتل ہورہے ہیں،گولڈمیڈ لسٹ مارےجارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے موبائل، پرس اور گاڑیاں چھینی جارہی ہیں، مجھے یہ بتائیں کراچی کے شہری کہاں جائیں گے؟ ڈمپر،کنٹینر مافیا کہیں جاکر رشوت دے رہیں توکیا ایک تحریک نہیں چلنی چاہیے؟ کیا وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دےدیں، بتائیں کیاکریں؟

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت ایم کیوایم کے ساتھ مل کر لوگوں میں جائے، ڈمپر، ٹینکر مالکان سے بات اور ٹریفک پولیس کی نگرانی کی جائے، سٹی وارڈن جوایم کیوایم میئر شپ کے زمانے میں آئے تھے، سٹی وارڈنز کو چوراہوں پر کھڑا کردیں وہ ٹریفک کوبحال رکھیں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید یہ بھی کہا کہ رمضان المبارک آرہا ہے، لوگ وقت پر افطار اپنےگھر میں کرنا چاہیں گے، انٹر اور میٹرک بورڈ میں طلبہ کےساتھ ناانصافی ہورہی ہے، آبادی میں اضافہ ہورہا ہے لیکن ان کی نشستوں میں نہیں ہورہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version