Advertisement

کراچی: شبِ برات کے دوران پانی کی بلا تعطل فراہمی، واٹر کارپوریشن کے خصوصی اقدامات

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن نے شبِ برات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

ایم ڈی واٹر کارپوریشن اسداللہ خان نے کہا کہ شہر بھر میں پانی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے اور قبرستانوں، مزاروں، عبادت گاہوں اور مساجد کے اطراف میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسداللہ خان کے مطابق، وادی حسین، میواہ شاہ، عیسیٰ نگری، سخی حسن، محمد شاہ، نیو کراچی، لیاقت آباد، خاموش کالونی، سچل گوٹھ، پہلوان گوٹھ، کورنگی، شاہ فیصل اور ماڈل کالونی کے قبرستانوں میں پانی فراہم کیا گیا ہے۔

 قبرستانوں کے اطراف میں شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبرستانوں میں قبروں کے اوپر پانی ڈالنے کے لیے رات بھر بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری رہے گی اور واٹر ٹینکرز کے ذریعے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Advertisement

انچارج ہائیڈرنٹس سیل سردار شاہ تمام انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ فوکل پرسن ٹو ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر قبرستانوں اور مساجد میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن کی جگہ موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Next Article
Exit mobile version