Advertisement

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر کا دورہ پاکستان؛ تفصیلات سامنے آگئیں

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر کا دورہ پاکستان؛ تفصیلات سامنے آگئیں

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر کا دورہ پاکستان؛ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو نے دورہ پاکستان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو نے 12 اور 13 فروری کو پاکستان کا دورہ کیا جس دوران ڈی جی آئی اے ای اے نے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ آئی اے ای اے اور پاکستانی قیادت کی ملاقاتوں میں ایٹمی توانائی کے ماحولیاتی تبدیلیوں کے پس منظر میں پرامن استعمال کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ ڈی جی آئی اے ای اے نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ سے بھی باضابطہ بات چیت کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی اے ای اے کو پاکستان کی نیوکلیئر سائنس اور ٹیکنالوجی میں پیشرفت اور پاکستان میں زراعت، صحت اور توانائی کے لیے ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Advertisement

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈی جی آئی اے ای اے نے نیوکلیئر فیلڈ میں پاکستانی خواتین کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی جب کہ انہوں نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے ایٹمی توانائی کے کردار پر سیمینار سے کلیدی خطاب بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version