ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کردیے

ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کردیے
کراچی: بالآخر ایک سال بعد ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کو نامزد کردیا ہے۔
انتظار کی طویل گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے بلآخر ایک سال بعد سندھ اسمبلی میں پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کردیے ہیں۔
رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا گیا ہے جب کہ ایم پی اے طحہٰ احمد ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔
پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈرکی نامزدگی پر ایم کیو ایم پاکستان کی سینٹرل کمیٹی میں طویل بحث ہوئی۔
کمیٹی میں بحث کے دوران افتخار عالم کو سب سے موزوں قرار دیا گیا جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے منظوری دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

