Advertisement

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان انسداد دہشت گردی سے متعلق مشاورت کا دوسرا دور

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشاورت کا دوسرا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

 اس مشاورتی دور میں پاکستان کی نمائندگی ڈی جی انسداد دہشت گردی وزارت داخلہ عبدالحمید نے کی، جبکہ ترک وفد کی قیادت ڈی جی انٹیلی جنس اینڈ سیکیورٹی کنعان یلماز نے کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں ممالک نے عالمی اور علاقائی سطح پر دہشت گردی سے متعلق امور کا جائزہ لیا اور خطے اور اس سے باہر دہشت گرد تنظیموں کے بڑھتے ہوئے خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مشاورتی دور کے دوران دونوں ممالک نے انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون اور بہترین طریقہ کار کے تبادلے پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور ترکیہ نے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور شراکت داری جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Advertisement

اس کے علاوہ، دونوں ممالک نے آئندہ مشاورتی دور کے لیے منصوبہ بنایا، جو ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version