Advertisement

دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں شہید ہونے والے اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہباز شریف نے شہید کی بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر اور حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ لیویز اہلکار نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، وطن کے امن کی خاطر جان قربان کرنے والے علی نواز شہید کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version