Advertisement

پاکستانی قوم کے ڈی این اے میں کشمیریوں سے محبت ہے، مشعال ملک

پاکستانی قوم کے ڈی این اے میں کشمیریوں سے محبت ہے، مشعال ملک

پاکستانی قوم کے ڈی این اے میں کشمیریوں سے محبت ہے، مشعال ملک

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کے ڈی این اے میں کشمیریوں سے محبت ہے۔

مشعال ملک کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور سیاسی جماعتوں کے تعاون پر دل سے شکر گزار ہیں، دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ کشمیرکا مسئلہ سب سے پرانا ہے جو اب تک حل نہیں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومتیں تو آتی رہتی ہیں لیکن جب بھی یہ لوگ آئے اسمبلی کے تحت کالے قوانین پاس کیے گئے جب کہ ان قوانین کے تحت بھارتی فوج کشمیریوں کے ساتھ کچھ بھی کرسکتی ہے، کشمیریوں پر مظالم ڈھانے پربھارتی فوج کا احتساب نہیں ہوسکتا۔

مشعال ملک کہتی ہیں کہ کشمیری نہ پہلے اعتبار کرتے تھے اور نہ اب کرتے ہیں کیونکہ یہ جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور یہ بھارت کے بوٹ پالش کرتے ہیں لہذا ان کی طرف سے کوئی بہتری نہیں ہوسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں کو کہ دنیا جانتی ہے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، 5 فروری 2019 میں بھارت نے ایک غیرقانونی اقدام لیا۔ کشمیر کو بہت تیزی سے منی انڈین کالونی میں تبدیل کیا جارہا ہے اور کشمیریوں کو جبری طور پر نقل مکانی پر مجبور کیا جارہا ہے۔

Advertisement

مشعال ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ سب سے بڑے جرم کو دنیا دیکھ رہی ہے لیکن روک نہیں رہی۔ آر ایس ایس کی سرکار ہمیشہ حملوں کی بات کرتی ہے اور حملے کرتی بھی ہے جب کہ آر ایس ایس پراکسی اور دہشت گردی بھی کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آر ایس ایس کے نشانے پر پاکستان اور کشمیر بھی ہوتا ہے، تمام مسائل کا حل آرٹیکل 370 اور 35 اے ہے۔ اس وقت آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ریورس کرنے کی ضرورت ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب عالمی قوانین کےتحت بھارت کو پابند کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version