نائب وزیراعظم اور ملائشین وزیرخارجہ کا رابطہ؛ مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور ملائشین وزیرخارجہ کا رابطہ؛ مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ملائشین وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار سے ملائشیا کے وزیر خارجہ داتو سری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن نے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں دونوں وزراء نے مشرق وسطی کی صورتحال بالخصوص غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے جائز حق کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جبکہ او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کی حمایت بھی کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس غزہ کی صورتحال پر غور کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

