Advertisement

پی ٹی آئی وکلاء کو انصاف سے نہیں صرف پیسے سے دلچسپی ہے، طلال چوہدری

پی ٹی آئی وکلاء کو انصاف سے نہیں صرف پیسے سے دلچسپی ہے، طلال چوہدری

پی ٹی آئی وکلاء کو انصاف سے نہیں صرف پیسے سے دلچسپی ہے، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی وکلاءکو انصاف سے نہیں صرف پیسے سے دلچسپی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلاءنے ثابت کر دیا کہ ان کی وفاداری پارٹی کارکنوں کے بجائے صرف مالی مفادات سے جڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 69  مخلص کارکنوں کو قانونی ٹیم نے اس لیے چھوڑ دیا کیونکہ انہیں بھاری فیس نہیں دی گئیں، مختلف مقدمات میں ملوث کارکنوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دینا یہ ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کا قانونی ونگ اور ILF ان لوگوں کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔

 طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کارکن آج قانونی مدد سے محروم کر دیئے گئے، پی ٹی آئی قیادت خود سہولیات سے لطف اندوز ہو رہی ہے جبکہ اس کے کارکن مشکلات کا شکار ہے، یہ پی ٹی آئی قیادت کا دوہرا معیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایل ایف کی جانب سے اپنے ہی کارکنوں کا دفاع نہ کرنا پی ٹی آئی کی اندرونی کرپشن اور منافقت کو بے نقاب کرتا ہے، انصاف اب صرف ان کے لیے ہے جو اس کی قیمت ادا کر سکتے ہیں، یہ ہے پی ٹی آئی کا انصاف کا نعرہ ہے۔

Advertisement

طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایل ایف کارکنوں کے قانونی دفاع کے لیے بنایا گیا تھا، آج خود ہی کارکنوں کا ساتھ چھوڑ چکا ہے، پی ٹی آئی کے وکلاءاپنے مؤکلوں کو کارکن نہیں بلکہ پیسہ کمانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والے کارکن آج اسی پارٹی کی بے حسی کا شکار ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کا انصاف کا نعرہ اس وقت کھوکھلا ثابت ہو جاتا ہے جب اس کے اپنے کارکن عدالتوں میں بے سہارا ہوتے ہیں۔

طلال چوہدری نے مزید یہ بھی کہا کہ جب پیسہ بولتا ہے تو پی ٹی آئی کے وکلاءسنتے ہیں، وفاداری اور اصول ان کے لیے ثانوی حیثیت رکھتے ہیں، اگر پی ٹی آئی آج اپنے کارکنوں کے ساتھ نہیں کھڑی، تو کل یہ عوام کے ساتھ کیسے کھڑی ہوگی؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version