Advertisement

پاکستانی شہریوں پر سائبر حملوں کا انکشاف، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری جاری

پاکستان میں شہریوں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے والی فشنگ مہم کا انکشاف ہوا ہے، جس میں جعلی ای میلز کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دہی کا شکار کیا جا رہا ہے۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے اس سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ شہریوں کو کمشنر پولیس آفس کے نام سے جعلی ای میلز بھیجی جا رہی ہیں، جن میں سائبر کرائمز میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

ای میلز میں شہریوں کو خوف میں مبتلا کر کے ان سے ذاتی اور مالی معلومات افشاں کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

فشنگ مہم ایک وسیع سماجی انجینئرنگ حملے کا حصہ ہے، جس میں جعلی ای میلز کے ذریعے شہریوں کو 24 گھنٹوں میں جواب دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہیں قانونی کارروائی، گرفتاری، میڈیا میں بدنامی اور بلیک لسٹ ہونے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

Advertisement

نیشنل سرٹ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کمشنر پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نام سے کوئی ادارہ موجود نہیں، اور ای میلز میں شامل POCSO ایکٹ اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعات پاکستان کے قوانین میں شامل نہیں ہیں۔

 دھوکہ دہی کے لیے جعلی ویب ڈومینز کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کی شناخت چوری، مالی دھوکہ دہی اور لاگ ان اسناد کی چوری ہو رہی ہے۔

ایڈوائزری میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مشکوک ای میلز کا جواب دینے سے پہلے ان کی تصدیق کریں، ملٹی فیکٹر آتھنٹیکیشن کو فعال کریں، اور فشنگ ای میلز کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

مزید برآں، اداروں کو اپنی اسٹاف کی تربیت اور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سائبر حملوں سے بچا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version