Advertisement

کراچی، ملٹی نیشنل میری ٹائم ایکسرسائز “امن 2025” اور “امن ڈائیلاگ” کی میڈیا بریفنگ

کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے کراچی میں ہونے والی ملٹی نیشنل میری ٹائم ایکسرسائز “امن 2025” اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میڈیا بریفنگ میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے زیر انتظام یہ کثیرالقومی بحری مشق امن کا نواں ایڈیشن 7 سے 11 فروری تک منعقد کیا جائے گا۔

اس مشق میں 60 سے زائد ممالک اپنے بحری اور فضائی جہازوں، اسپیشل آپریشن فورسز/میرینز کی ٹیموں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔

ہاربر فیز 7 سے 9 فروری تک منعقد ہوگا جس میں بحری امور سے متعلق سیمینارز، آپریشنل مظاہرے، بین الاقوامی ثقافتی اجتماعات اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سی فیز 10 سے 11 فروری تک جاری رہے گا جس میں انسدادِ بحری قزاقی اور دہشت گردی کی مشقیں، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز، لائیو فائرنگ اور بین الاقوامی فلیٹ ریویو شامل ہوں گے۔

Advertisement

ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے مزید کہا کہ “امن ڈائیلاگ” کا آغاز بھی پہلی بار امن مشق 2025 کے ساتھ ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر سے بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان شرکت کریں گے۔ یہ عالمی بحری قیادت کو سمندری مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس موقع پر کہا کہ امن مشق میں بڑھتی ہوئی عالمی شرکت عالمی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر بین الاقوامی برادری کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version