Advertisement

گورنر سندھ کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام اپنی لیب کا افتتاح

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جے ڈی سی کے زیر اہتمام “اپنی لیب” کا افتتاح کیا، جس کا مقصد غریب افراد کو کم قیمت پر طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ “اپنی لیب” کے تحت مختلف طبی ٹیسٹ انتہائی کم قیمت پر فراہم کیے جائیں گے، جس سے عوام کو بڑی سہولت ملے گی۔

گورنر سندھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی سی ایک قابل قدر ادارہ ہے جو انسانیت کی بلا تفریق خدمت کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے ڈی سی کے فلاحی منصوبوں میں مردہ خانہ، فری ڈائیلیسس، فری لیب اور دیگر بے شمار اقدامات شامل ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے بتایا کہ جے ڈی سی کی فری لیب سے اب تک 48 لاکھ سے زائد ٹیسٹ ہو چکے ہیں، جو ادارے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

گورنر سندھ نے جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کو سراہتے ہوئے کہا کہ “جہاں کہیں بھی شہر میں مسائل ہوں، ظفر عباس فوراً وہاں پہنچ جاتے ہیں اور عوام کی خدمت کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ جے ڈی سی کے تحت 3 ہزار روپے کا سٹی اسکین صرف 1500 روپے میں دستیاب ہوگا، اور اس کے علاوہ 1200 روپے کی ٹیکنیشن فیس پر سٹی اسکین اور وینٹی لیٹر ٹاور کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

کامران خان ٹیسوری نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنی زکوة اور عطیات جے ڈی سی کو بھی دیں تاکہ اس کے فلاحی منصوبوں کو مزید وسیع کیا جا سکے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جے ڈی سی نے 50 کروڑ روپے کی سٹی اسکین مشین بھی منگوائی ہے، جس سے علاج کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس افتتاحی تقریب میں جے ڈی سی کے دیگر فلاحی منصوبوں اور ان کے مستقبل کے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی، جس کے بعد گورنر سندھ نے جے ڈی سی کے کاموں کی مزید حمایت کا عہد کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version