Advertisement

مساجد میں غیر قانونی اعلانات، وزارت انسانی حقوق کا ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت

ایس ایچ او سیکریٹریٹ اشفاق وڑائچ کے مساجد میں اعلانات کے معاملے پر وزارت انسانی حقوق نے آئی جی اسلام آباد کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ خط ڈی جی ہیومن رائٹس ہیلپ لائن کی جانب سے ارسال کیا گیا۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ اشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی کے خلاف پبلک کیمپین کے دوران مساجد میں اعلانات کیے، جن میں شہریوں کے خلاف سخت زبان استعمال کی گئی تھی۔

دستاویز میں کہا گیا کہ “گھر گرانا، تشدد کرنا اور شہریوں کی تضحیک کرنا قانوناً جرم ہے”، مزید یہ کہ ایسے اعلانات نہ صرف کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے خلاف ہیں بلکہ کوڈ آف کنڈکٹ کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

وزارت نے خط میں مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے کنوینشن پر عملدرآمد کا پابند ہے، جو سزا، تضحیک اور تشدد کے خلاف ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے کنوینشن کی روح کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے۔

علاوہ ازیں، کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ 2022 شہریوں کو تشدد سے بچانے کے لیے بنایا گیا ہے، اور اس ایکٹ کے تحت ایسے افسران جو تشدد اور غیر قانونی اعلانات میں ملوث ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Advertisement

وزارت انسانی حقوق نے آئی جی اسلام آباد سے درخواست کی ہے کہ ایس ایچ او سیکریٹریٹ اشفاق وڑائچ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور رپورٹ جلد از جلد جمع کرائی جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی پولیس کے سب انسپکٹر صہیب پاشا کے خلاف بھی کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ 2022 کے تحت کارروائی جاری ہے۔ صہیب پاشا پر الزام ہے کہ انہوں نے دو بچوں کو اپنی کسٹڈی میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار
ملائیشیا میں وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ گارڈ آف آنر پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version