Advertisement

وزیر اعطم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ کا دورہ کیا۔ اور ان سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ اور احسن اقبال بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو صدر مسلم لیگ ن کا پیغام بھی پہنچایا، جس پر مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے تحفظات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے پیکا کے حوالے سے حکومتی موقف سے مولانا کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت کی جانب سے وعدے کے باوجود دستخط  ہونے پر وزیر اعظم سے گلہ کیا، جس پر وزیر اعظم نے اس معاملے کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version