کراچی میں ڈمپر حادثات پر وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کو خط ارسال

کراچی میں ڈمپر حادثات پر وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کو خط ارسال
کراچی: مرکزی مسلم لیگ نے کراچی میں ڈمپر حادثات پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔
مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے کراچی میں ڈمپر حادثات پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھا جب کہ خط کی کاپیاں صدر مملکت، گورنر سندھ ، چیف سیکرٹری سندھ ، آئی جی پولیس اور میئر کراچی کو بھی ارسال کی گئیں۔
خط میں آل پارٹیز کانفرنس کے 12 نکاتی اعلامیے پر عمل کا مطالبہ کیا گیا، مرکزی مسلم لیگ نے ٹریفک حادثات کے خلاف مشترکہ تحریک چلانے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے خط میں سڑکوں کی مرمت اور تجاوزات کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔
مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا کہ ڈمپرز اور بھاری گاڑیوں کے خلاف سخت قوانین نافذ کیے جائیں، بغیر لائسنس ڈرائیوروں اور مالکان پر قتل کا مقدمہ ہونا چاہیے۔
خط میں جاں بحق افراد کے لیے 50 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ امداد کا مطالبہ کیا گیا جب کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور کرپشن کے خاتمے کی سفارش کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News