Advertisement

لاہور، موٹر سائیکل سواروں کی اسپیڈ کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کو متحرک ہونے کا حکم

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کی اسپیڈ کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد تمام سی ٹی اوز (چیف ٹریفک آفیسرز) اور ڈی ٹی اوز (ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز) کو عملدرآمد کے لئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں موٹر سائیکل سواروں کی رفتار پر کڑی نظر رکھی جائے اور ان کی اسپیڈ کو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ اقدام حادثات کی روک تھام اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو بچانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ اسپیڈ گنز کی مدد سے موٹر سائیکل سواروں کی رفتار پر نظر رکھی جائے گی اور جہاں ای چالاننگ کیمرے فعال ہیں، ان کا استعمال بھی بڑھایا جائے گا تاکہ رفتار کی خلاف ورزی کو مزید مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکے۔

Advertisement

مزید برآں، پولیس حکام نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر میں مزید اسپیڈ گنز خریدی جائیں گی تاکہ مانیٹرنگ کے عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے حکم پر ایس ایس پی ٹریفک سید غضنفر علی شاہ نے اس اقدام کا مراسلہ جاری کیا ہے۔

یہ اقدامات لاہور اور دیگر اضلاع میں ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے اور حادثات کے خطرات کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version