5فروری: پاکستانی عوام کا کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا دن

5فروری: پاکستانی عوام کا کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا دن
یوم یکجہتی کشمیر ہرسال 5 فروری کو پاکستان میں سرکاری سطح پر منایا جاتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر مشن کے تحت 1944 میں کشمیر کا تاریخی دورہ کیا اور کشمیریوں کو 10 کروڑ مسلمانوں کی حمایت کا یقین دلایا۔
کشیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر جنرل ایوب خان نے اعلان کیا تھا “سب کشمیر کو بھول جائیں تو بھی افواجِ پاکستان کبھی نہیں بھول سکتی” جو کہ عسکری قیادت کی غیر متزلزل کمٹمنٹ کو ظاہر کرتا ہے۔
کے ایم ایس کے مطابق نواز شریف نے 1990 میں بطور وزیر اعلیٰ پنجاب یومِ یکجہتی کشمیر کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا، جبکہ وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے بھی یومِ یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، یہ اقدامات پاکستان کی کشمیری عوام سے اٹوٹ وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں۔
کشیر میڈیا سروس نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی مکمل حمایت کی ہے جب کہ کور کمانڈرزکانفرنس میں بھی بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ اور عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

