Advertisement

رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ جاری

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ جاری ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ایک ہفتے میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.32 فیصد رہی، ایک ہفتے میں 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ایک ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 6 روپے سے زیادہ کا اضافہ، جبکہ کیلے کی فی درجن قیمت 14 روپے بڑھ گئی، ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 15 روپے تک مہنگے ہوئے، اس کے علاوہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے تک کا اضافہ ہوا۔

  چینی کی فی کلو قیمت 2 روپے 41 پیسے بڑھ گئی، جبکہ چاول، آلو، پیاز، گوشت، تازہ دودھ، دال مسور، دال مونگ مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

Advertisement

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران چائے پتی کا 190 گرام پیکٹ 34 روپے 41 پیسے سستا ہوا، اسی طرح گزشتہ ہفتے میں بریڈ کی قیمت میں 1 روپے 83 پیسے کمی ہوئی۔

 ایک ہفتے کے دوران دال ماش 5 روپے 41 پیسے فی کلو سستی ہوئی، جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 7 روپے 9 پیسے سستا ہوا، اس کے علاوہ گندم کا آٹا،گھی اور ایل پی جی گھریلو سلنڈر بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق دہی، نمک، شٹرنگ، کپڑوں سمیت 21 اشیاء کے دام مستحکم بھی رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version