اسکاؤٹنگ نوجوانوں میں نظم و ضبط، قیادت اور خدمت کا جذبہ پیدا کرتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اسکاؤٹنگ نوجوانوں میں نظم و ضبط، قیادت اور خدمت کا جذبہ پیدا کرتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اسکاؤٹنگ نوجوانوں میں نظم و ضبط، قیادت اور خدمت کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسکاؤٹس کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسکاؤٹس کی تنظیم نہ صرف اخلاقی اقدار، دوستی اور اتحاد کو فروغ دیتی ہے بلکہ نوجوانوں کو چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار کرتی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں اسکاؤٹنگ کی سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے تاکہ طلبہ میں خود اعتمادی اور ٹیم ورک کا شعور پیدا ہو۔
وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں سندھ کے اسکاؤٹس حکومت کے شانہ بشانہ کام کرتے ہیں، سندھ حکومت اسکاؤٹس کے لیے خصوصی کیمپوں کا انعقاد کرتی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کیمپس میں نوجوانوں کو جسمانی تربیت، ایمرجنسی رسپانس اور قیادت کی مہارتیں سکھائی جاتی ہیں، اسکاؤٹس دنیا بھر میں امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام عام کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ تنظیم نوجوانوں کو عملی زندگی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرتی ہے، اسکاؤٹنگ نوجوانوں کو قدرتی ماحول میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بناتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

