Advertisement

امریکا سمیت پوری دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

وسائل صوبوں کے ہوں گے تو شرائط بھی صوبوں کی ہوں گی، مولانا فضل الرحمان

وسائل صوبوں کے ہوں گے تو شرائط بھی صوبوں کی ہوں گی، مولانا فضل الرحمان

مردان: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکا سمیت پوری دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے مردان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، آپ نے رجسٹریشن کے نام پر بینک اکاؤنٹس بند کرنے کی سازش کی جب کہ جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعہ وجود میں آئی اور پچھلے آٹھ فروری کو بدترین دھاندلی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا امریکا کو طاقتور سمجھ رہا ہے جب کہ ٹرمپ دنیا کا سب سے بڑا پاگل ہے اور امریکا سے لے کر تمام دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نتین یاہو کہتا ہے کہ سعودی عرب میں فسلطینی آباد کریں گے جب کہ افغانستان، عراق اور شام سے لوگوں نے ہجرت کرلی لیکن فلسطینی واحد قوم ہے کہ غزہ پر بمباری ہوئی مگر وہ ڈٹے رہے، 50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے مگر مجاہدین ڈٹے رہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میری پارلیمنٹ عوام ہے، جب تک میری طاقت زندہ ہے کسی کا باپ بھی قادانیت نہیں لاسکتا، بپھرے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنگ عظیم کے بعد یہودیوں نے مار کھائی دربدر ہوگئے، یہودی بستیاں ناجائز ہیں ہم فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جب کہ قادنیت یہودیوں کے پیداوار ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنی جدوجہد نہیں چھوڑی اور ہم سیاسی جہاد کے راستے پر قائم ہیں، میدان میں رہیں گے، سڑکوں پر رہیں گے اور تمھارے ایوانوں تک پہنچیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version