Advertisement

وزیراعظم کا بیرون ملک سفارت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک، ذیلی کمیٹی قائم

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کو آٹھ رکنی ذیلی کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔

ذیلی کمیٹی کی تشکیل کا مقصد پاکستانی سفارت خانوں کی اصلاحات اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، جس کے لیے اس کمیٹی نے جامع تجاویز مرکزی کمیٹی “ریشنائلائزنگ پاکستانز مشنز اَبراڈ” کو پیش کرنی ہیں۔ یہ مرکزی کمیٹی اسحاق ڈار کی سربراہی میں کام کر رہی ہے، اور 15 فروری کو ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل (جمعرات) کو بلال اظہر کیانی کی صدارت میں ہوگا، جس میں داخلہ، تجارت، خارجہ، خزانہ، اطلاعات و نشریات اور اوورسیز پاکستانیز کی وزارتوں کے ایڈیشنل سیکریٹری بھی رکن ہوں گے۔

کمیٹی میں کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات سیل کے جوائنٹ سیکریٹری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارت خانوں کی مجموعی کارکردگی، ڈھانچے اور درپیش مسائل کا تفصیلی تجزیہ کرے گی اور پاکستانی سفیروں کو فرداً فرداً بلائے گی تاکہ ان سے تجاویز حاصل کی جا سکیں۔ کمیٹی سفارتی اور اقتصادی شعبوں میں پاکستانی سفارت خانوں کی کوششوں کا بھی جائزہ لے گی۔

کمیٹی یہ تجویز کرے گی کہ کس ملک میں سفارت خانے کا کام کی نوعیت کیا ہو، وہاں سفارتی عملے کی تعداد کتنی ہونی چاہیے، اور کون سے ممالک میں سفارت خانوں کا حجم اور دائرہ کار کیا ہو۔

اس کے علاوہ، ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کے لیے موجودہ حالات کے مطابق اصلاحات کی تجاویز بھی دے گی۔

کمیٹی کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کام کی انجام دہی کے لیے کسی ماہر یا سفارتی شخصیت کی مدد حاصل کر سکتی ہے۔

بیرون ملک تعینات پاکستانی سفیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس ذیلی کمیٹی کو اس کے کام کی تکمیل میں مکمل تعاون فراہم کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس ذیلی کمیٹی کی تشکیل کے ذریعے پاکستانی سفارت خانوں کی کارکردگی کو فعال بنانے اور انہیں قومی ضروریات کے مطابق مؤثر بنانے کی کوشش کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Next Article
Exit mobile version