کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خونی وار جاری، ٹینکر نے معصوم بچے کی جان لے لی

شہر قائد میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ ترین واقعہ میں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
یہ افسوس ناک حادثہ تیموریہ کے علاقے بروہی گوٹھ میں پیش آیا، جہاں ٹینکر کی ٹکر سے معصوم بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس حکام نے ابھی تک جاں بحق بچے کی شناخت نہیں کی۔
رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں 123 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں، جن میں سے بیشتر حادثات ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ہوئے ہیں۔
جنوری میں خونی ڈمپر کے باعث 68 افراد ہلاک ہوئے جبکہ فروری کے ابتدائی 20 دنوں میں 54 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق، اس سال اب تک ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 1730 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ سال 2024 میں بھی شہر میں 750 سے زائد افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوئے تھے۔
رواں سال ٹریفک حادثات میں جان بحق ہونے والوں میں 88 مرد، 16 خواتین، 14 بچے اور 5 بچیاں شامل ہیں، جبکہ بیشتر حادثات میں موت کا شکار ہونے والے افراد موٹر سائیکل سوار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

