اسلام آباد وکلاء احتجاج کی کال؛ ریڈ زون کے داخلی راستے بند کردیے گئے

اسلام آباد وکلاء احتجاج کی کال؛ ریڈ زون کے داخلی راستے بند کردیے گئے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وکلاء کے احتجاج کی کال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیے گئے۔
سرینا چوک ایکسپریس چوک نادرا چوک سے ریڈ زون انٹری بند کر دی گئی، ریڈ زون بند کرنے کے باعث ٹریفک روانگی متاثر گاڑیوں کی رش لگ گئی۔
مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ دفتر خارجہ سمیت ریڈ زون دفاتر جانے والے شہری بھی رل گئے۔
علاوہ ازیں جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس بھی محدود کردی گئی ہے، راولپنڈی تا اسلام آباد چلنے والی میٹرو بس سروس فیض احمد فیض تک چلائی جائے گئی۔
کشمیر ہائی وے تا پاک سیکریٹریٹ تک میٹروبس سروس بند رہے گئی۔
میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

