Advertisement

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے وزیر اعظم علی اسادوف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے وسیع امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے متعدد مواقع موجود ہیں اور آذربائیجان کو موٹروے اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دو ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدے ہوں گے، جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

آذربائیجان کے وزیر اعظم علی اسادوف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے توانائی، تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

 اس ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی راہداریوں اور ریلوے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

اس بات کا بھی یقین دلایا گیا کہ آذربائیجان پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گا۔ دونوں ممالک نے مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر پیش رفت کا جائزہ لیا، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے اقتصادی تعلقات ایک نئے اور مستحکم دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version