Advertisement

کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق

کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں ٹریفک و دیگر حادثات میں 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں ٹریفک و دیگر حادثات میں 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جان سے گئے جبکہ پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد زخمی ڈاکوؤں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

شہر قائد میں دندناتے ہیوی ٹریفک نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا، رات گئے ملیر ہالٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 50 سالہ سلیم اور اس کا 13 سالہ بیٹا عفان جان سے گئے جبکہ اس کی بیوی روبینہ زخمی ہو گئی۔

 پولیس کے مطابق حادثہ ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں پیش آیا جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

اس کے علاوہ گلشن معمار میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور تین سگے بھائی زخمی ہوئے زخمیوں میں چار پانچ اور چھ سالہ بچے شامل ہیں۔

Advertisement

 ملیر کھوکھرا پار میں تیز رفتار بس نے ماں اور بیٹی کو کچل دیا جبکہ گلستان جوہر ملینیم مال کے قریب تیز رفتار بے قابو دمپر سے کچل کر میاں بیوی اور ایک شخص جاں بحق ہوا۔

بعدازاں لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکے باپ اور کمسن بچہ جاں بحق ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version