پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ریلیف صارفین تک نہ پہنچ سکا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ریلیف صارفین تک نہ پہنچ سکا
حکومت نے آئل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز اور مارجن میں ردوبدل کر دیا جس کی وجہ سے پیٹرول پر 1 روپے 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کا ریلیف صارفین کو نہیں مل سکا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق پیٹرول پر ٹرانسپورٹ چارجز میں 1 روپے 42 کا اضافہ کر دیا گیا، فریٹ چارجز بڑھا کر 5 روپے 79 پیسے فی لیٹر کر دیے گئے، یکم فروری کو پیٹرول پر فریٹ چارجز 4 روپے 37 پیسے مقرر تھے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ پیٹرول پر لیوی کی مد 60 روپے پہلے سے عائد ٹیکس برقرار رکھا گیا، او ایم سی مارجن کی مد میں پہلے سے عائد 7 روپے 87 چارجز، اور ڈیلر مارجن کی مد میں عائد 8 روپے 64 پیسے چارجز بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن اور ٹرانسپورٹ چارجز بھی بڑھا دئیے گئے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ٹرانسپورٹ چارجز کی مد میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جبکہ ڈیزل پر ٹرانسپورٹ چارجز 2.65 روپے سے بڑھا کر 2.92 روپے مقرر کردیا گیا۔
ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن میں بھی 23 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن 7 پیسے سے بڑھا کر 30 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، ڈیزل پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ ڈیزل پر لیوی 60 روپے اور ڈیلر مارجن 8.64 روپے برقرار رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News