Advertisement

ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں انتہا پسندی کی گنجائش نہ ہو، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کی دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے ہونہار اسکالر شپ اسکیم کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب کی دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے ہونہار اسکالر شپ اسکیم کی منظوری

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام کو عام کریں، ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں انتہا پسندی کی گنجائش نہ ہو۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتہ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب سب کا ہے، اور یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے۔

 مریم نواز نے کہا کہ تمام مذاہب محبت، امن و رواداری کا درس دیتے ہیں جو حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے، اختلافات ضرور رکھیں لیکن دین کی تعلیم اور تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہی پائیدار امن و ترقی کی ضمانت ہے، پاکستان ہمیشہ سے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ رہا ہے، پاکستان خصوصاً پنجاب میں ہر شہری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ قائداعظم کے افکار کی روشنی میں اقلیتوں کے تحفظ اور مساوی مواقع کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، حال ہی میں مینارٹی کارڈ لانچ کیا ہے جس سے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو سہ ماہی مالی معاونت دی جا رہی ہے۔

Advertisement

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ مندروں، گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کی بحالی کی جارہی ہے، اقلیتی برادری کے تہوار حکومتی سطح پر منائے جا رہے ہیں۔

 مریم نواز نے مزید یہ بھی کہا کہ اقلیتوں کے بجٹ کو خاطرخواہ حد تک بڑھایا گیا ہے، اقلیتوں تعلیمی و روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version