Advertisement

افغانستان میں امن واستحکام پاکستان کے مفاد میں ہے، امیر مقام

افغانستان میں امن واستحکام پاکستان کے مفاد میں ہے، امیر مقام

کراچی: وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن واستحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔

امیر مقام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کی میزبانی کے لیے تعاون پر اقوام متحدہ کے مشکور ہیں، پاکستان افغان مہاجرین کی باوقار واپسی چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، دنیا بھر میں غیرقانونی باشندوں سے متعلق قوانین موجود ہیں، قانونی دستاویزات رکھنے والے کسی غیرملکی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی برادری افغان مہاجرین سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کرے، افغان بھائیوں کے لیے پاکستانی عوام نے فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے، افغان سرزمین کا پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال روکنا ہوگا۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام پاکستان کے مفاد میں ہے، دہشتگردوں کو معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version