کراچی میں مختلف پانی کے منصوبے چین کے تعاون سے شروع کرنے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں مختلف پانی کے منصوبے چین کے تعاون سے شروع کرنے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں مختلف پانی کے منصوبے چین کے تعاون سے شروع کرنے جارہے ہیں سولر پروجیکٹس بھی چین کے تعاون سے بڑھائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے ملاقات کی، جس میں سی پیک کے جاری منصوبوں اور نئے پروجیکٹس پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری کی چین کے صدر سے ملاقات کے بعد ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں، میں چین کے دورے کا منصوبہ بنا رہا ہوں تاکہ میگا پروجیکٹس طے کر سکیں۔
اس موقع پر چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے کہا کہ چین کے سرمایہ کار سندھ میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ اور چائنیز قونصل جنرل نے جدید زرعی ٹیکنالاجی اور تحقیق پر بھی بات چیت کی۔
سید مراد علی شاہ نے مزید یہ بھی کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، وزیر خارجہ کی حیثیت سے چیئرمین بلاول بھٹو کے چین کے دورے بہت اہم رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News