Advertisement

صدر اور وزیراعظم کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

صدر اور وزیراعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر آصف زرداری نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ریسکیو کرنے پر فورسز کی بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیرانسانی اور مذموم عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں پر حملے کرنے والے بلوچستان اور اس کی روایات کے خلاف ہیں، کوئی مذہب اور معاشرہ ایسی گھناؤنی کارروائیوں کی اجازت نہیں دیتا۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے جوان پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردوں کا سدباب کررہے ہیں، دشوار راستوں کے باوجود فورسز کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فورسز بہادری سے بزدل دہشت گردوں کو پسپائی کی جانب دھکیل رہی ہیں، سیکیورٹی فورسز کے افسران واہلکار بہت جلد آپریشن میں کامیاب ہوں گے، سیکیورٹی فورسز بزدل دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائے گی۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملہ کرنے والے حیوان صفت دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کا دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، پاکستان میں بدامنی وانتشار پھیلانے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی؟ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version