Advertisement

مشعال ملک کا یوم خواتین پر درد بھرا پیغام

مشعال ملک کا یوم خواتین پر درد بھرا پیغام

مشعال ملک کا یوم خواتین پر درد بھرا پیغام

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم خواتین پر درد بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی مظلوم خواتین کو انصاف ملنا چاہیے۔

یوم خواتین کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مظلوم کشمیری خواتین کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ آج جب دنیا خواتین کا دن منا رہی ہے، تو ان کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی مظلوم اور لاچار خواتین کی تصویر بھی ہونی چاہیے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین نے آزادی کے لیے اپنی زندگیوں کا بیش بہا حصہ قربان کیا ہے اور یہی خواتین ہماری قوم کی ہیرو ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو آج خواتین کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو نہیں بھولنا چاہیے۔ جہاں دنیا میں خواتین کے کارناموں کی بات ہو رہی ہے وہیں مقبوضہ کشمیر کی مظلوم خواتین بھی توجہ کی مستحق ہیں جنہوں نے ہزاروں قربانیاں دیں۔

مشعال ملک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہزاروں خواتین اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں، ہزاروں کے سہاگ اجڑ چکے ہیں اور لاکھوں کی عزتیں قربان ہو چکیں۔

Advertisement

انہوں نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ درندگی کا شکار بننے والی بیٹیاں اور مائیں دنیا کے سامنے ہیں اور ان خواتین کی حالت پر بات نہ کرنا عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ دنیا میں حقوق کے دن منائے جاتے ہیں مگر کیا مقبوضہ کشمیر کی خواتین دنیا کا حصہ نہیں ہیں؟۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version