Advertisement

وفاقی بجٹ کیلئے مشاورتی عمل 90 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے، وزیر خزانہ

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کا معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کے لیے مشاورتی عمل 90 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔

وفاقی وزیر محمد اورنگزیب سے بیمہ کمپنیوں کے سی ای اوز کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ نے بیمہ شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس کی ترقی کے لیے حکومتی تعاون کا اعادہ کیا۔

بیمہ کمپنیوں کے نمائندوں نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دی کہ شعبے کے اثاثوں کی مالیت 2900 ارب روپے ہے، 20 ہزار براہ راست اور 2 لاکھ 34 ہزار بالواسطہ روزگار فراہم کیے جا رہے ہیں، اب تک 613 ارب روپے کے پریمیم وصول کیے گئے ہیں، 373 ارب روپے کے دعوے ادا کیے جا چکے ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے بیمہ شعبے کی تجاویز کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیمہ صنعت کو قومی معیشت میں اپنا کردار بڑھانا چاہیے، حکومت ٹیکس اور پالیسی اقدامات پر غور کرے گی تاکہ شعبے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement

انہوں ںے کہا کہ وفاقی بجٹ کے لیے مشاورتی عمل 90 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے، بیمہ شعبے سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز شامل ہیں۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی ماہرین کی ٹیم مختلف شعبوں کی تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے، معیشت اور آمدنی پر اثرات کا تجزیہ کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version