حکومت کا پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ

حکومت کا پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ
سینیٹر فیصل واوڈا نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین اونے پونے دام دیے جانے کا انکشاف کیا ہے جس پر وفاقی حکومت نے نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جبکہ پورٹ قاسم اتھارٹی زمین چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل پارک کے لیے دی گئی تھی۔
زمین کی لیزنگ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات تین رکنی کمیٹی کرے گی، چیئرمین وزیراعظم انسپیکشن کمیشن، آئی بی اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
وزیراعظم کی جانب سے کمیٹی کو خصوصی ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے، کمیٹی لیز کی منسوخی کے خلاف حکم امتناع کو ختم کرنے کے لیے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قانونی حکمت عملی کا جائزہ لے گی۔
پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کی طرف سے مدعی کے ساتھ آوٹ آف کورٹ تصفیہ کے عوامل کی تحقیقات ہوں گی،کمیٹی تصفیہ سمیت دیگر تمام قانونی آرا کا بھی جائزہ لے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

