Advertisement

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا بہاولپور چھاونی کا دورہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور چھاونی کا دورہ کیا جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کی بے مثال لگن، غیر متزلزل جذبے، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انووسٹا چولستان اور انٹیگریٹڈ کمبیٹ سمولیٹر ارینا کا افتتاح بھی کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ سخت تربیت ہی سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کا بنیادی ستون ہے اور جدید جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سخت سپاہیانہ تربیت پاک فوج کی نمایاں خصوصیت ہونی چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے اس دورے کا مقصد نہ صرف بہاولپور کور کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا تھا کہ سپاہیوں کی تربیت جدید جنگی تقاضوں کے مطابق ہو تاکہ وہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version