Advertisement

پاکستان اور ڈبلیو ایچ او کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور ڈبلیو ایچ او کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور ڈبلیو ایچ او کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیر صحت مصطفی کمال اور ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخے کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ میں صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال اور ڈبلیو ایچ او ایمرو ریجن کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخے کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر نے ڈاکٹر مصطفی کمال کو وزارت صحت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر صحت نے ڈاکٹر حنان بلخے کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ ان کے دورے کے دوران خصوصی طور پر پاکستان کو درپیش صحت کے چیلنجز اور شعبہ صحت کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مصطفی کمال نے گفتگو میں کہا کہ بیماریوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور پاکستان گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی کے حوالے سے جدہ میں ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر گلوبل ہیلتھ اکیڈمی کے قیام کا خواہاں ہے۔

Advertisement

اس پر ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو مکمل تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وفاقی وزیر صحت نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے ایک کروڑ کیسز موجود ہیں اور وزیراعظم کے ویژن کے تحت ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا قومی پروگرام ملک بھر میں شروع کیا جارہا ہے۔

انہون نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پائلٹ پروجیکٹ کی کامیاب تکمیل کے بعد اسے ملک بھر میں توسیع دی جا رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اپریل میں مؤثر پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔

ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر نے پاکستان کی پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ ڈبلیو ایچ او پاکستان کے ساتھ پولیو سمیت دیگر بیماریوں کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version