Advertisement

وزیرِ اعظم کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیرِ اعظم کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیرِ اعظم کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی چینی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

آج اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت چینی کی کھپت و رسد اور قیمتوں پر عوام کو فراہمی کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جب کہ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو چینی کی موجودہ قیمتوں، رسد اور کھپت کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چینی ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی طور پر چینی کی قلت پیدا کرنے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ چینی ذخیرہ کرنے اور قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement

انہوں نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام چینی کی کھپت اور رسد پر کڑی نظر رکھیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے اور کسی کو بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو چینی کی مقررہ قیمت پر عوام کو فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version