Advertisement

کینالز معاملہ صرف سندھ کا نہیں یہ صوبوں کی ہم آہنگی کا معاملہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کینالز معاملہ صرف سندھ کا نہیں یہ صوبوں کی ہم آہنگی کا معاملہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کینالز معاملہ صرف سندھ کا نہیں یہ صوبوں کی ہم آہنگی کا معاملہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کینالز معاملہ صرف سندھ کا معاملہ نہیں یہ صوبوں کی ہم آہنگی کا معاملہ ہے، وزیراعظم پاکستان اس معاملہ کو ختم کرنے کے لیے اعلان کرے کہ وفاق اس منصوبے کی حمایت نہیں کرے گا، اگر وزیراعظم اعلان نہیں بھی کرتے تو ہم سندھ کی عوام کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف زرداری کی زیرصدارت ایک میٹنگ ہوئی، صدر مملکت سے کہا گیااضافی زمین آباد کرنا چاہتے ہیں، صدرآصف زرداری نےکہااگرصوبوں کواعتراض نہیں توکریں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے، اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ایک اجلاس سےآپ کینال بنا سکتے ہیں، ارسانے پانی کا سرٹیفکیٹ ہی غلط دیا ہے،پانی دریا میں ہےہی نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کوکہاگیاآپ کوایری گیشن پربریفنگ دیں گے، ارساکےسرٹیفکیٹ کےخلاف ہم سی سی آئی میں گئے، انڈس ریورسسٹم میں پانی کی کمی کامکمل ریکارڈہمارےپاس موجودہے،  پانی کامسئلہ پوری دنیا کامسئلہ ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دیامیر بھاشاڈیم بننےکابعد 6 ملین ایکڑپانی ملےگا، چولستان کینال بنانے کا کہا جس پر ہمیں اعتراض ہے، دریائےسندھ میں پانی کی کمی ہوئی ہے، جبکہ نگراں حکومت میں چولستان آبادکرنےکافیصلہ ہوا تھا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھاکہ جنوری میں پنجاب حکومت نےکینال پرپروپوزل بنایا،  17 جنوری 2024کومعاملہ ارسامیں گیا، ارسانے اپروول دی، ایکنگ میں چولستان کےنام کے بغیر 6 کینال کامعاملہ آیا، 6کینال کامعاملہ آیاتوسندھ کےنمائندےنےاعتراض کیا۔

سید مراد علی شاہ نے مزید یہ بھی کہا کہ کینالز معاملہ صرف سندھ کا معاملہ نہیں یہ صوبوں کی ہم آہنگی کا معاملہ ہے، وزیراعظم پاکستان اس معاملہ کو ختم کرنے کے لیے اعلان کرے کہ وفاق اس منصوبے کی حمایت نہیں کرے گی، اگر وزیراعظم اعلان نہیں بھی کرتے تو ہم سندھ کی عوام کے ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version