Advertisement

شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار بھی کیا۔

وزیرِ اعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے فرد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔

شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کا تعین اور قرار واقعی سزا یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ  شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شر پسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں انکی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں، ان کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version