منی میں حجاج کرام کے لیے نئے انتظامات، بیڈ اور صوفے کی سہولت دینے کا فیصلہ

وفاقی وزیر سردار یوسف نے سعودی کمپنی الراجحی کے معلم سے ملاقات کی، جس دوران منی میں حجاج کرام کے لیے کیے جانے والے انتظامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
معلم نے وفاقی وزیر کو منی میں حجاج کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس سال منی میں حجاج کے لیے میٹرس کی بجائے فوم کا استعمال کیا جائے گا، جس سے حجاج کرام کو بوقت ضرورت صوفہ اور بیڈ دونوں کی سہولت میسر آئے گی، یہ انتظامات حجاج کی راحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر سردار یوسف نے الراجحی کمپنی کے معلم کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور حجاج کرام کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
انہوں نے معلم کو یہ بھی تاکید کی کہ حجاج کے لیے تمام ضروریات کو مکمل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
وفاقی وزیر سردار یوسف نے منی میں حجاج کے لیے بنائے گئے کچن، واشرومز اور خیموں کا دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے حجاج کے لیے کیے گئے تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام سہولتوں کی مکمل دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

