Advertisement

جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بےنقاب کرنے کا فیصلہ

امریکاسے تعلققات ازسرنواستوار،سی پیک فیزٹوکےلئے چین سے رابطے جاری ہیں،شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف/ فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف حکومت نے واضح اور دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

دوران اجلاس نشینل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا، قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشتگردوں اور شرپسندوں کے سدباب کیلئے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی اور کہا گیا کہ قومی بیانیے اور ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کے مواد کا سد باب کیا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی اور ہم آہنگی کیلئے تمام صوبوں کا تعاون اور آپسی روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، تاہم چاروں صوبے نے اس حوالے سے تعاون پر اتفاق کیا اور کہا کہ قومی بیانیے کو نوجوانوں تک پہنچانے کیلئے فلم اور ڈراموں میں ایسے قومی موضوعات اپنائے جائیں گے جس سے شر پسندوں کے بیانیے کا مؤثر مقابلہ ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی بیانیے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا پر بھی مواد نشر کیا جائے، دہشتگردی کے منفی معاشرتی اثرات کو اجاگر کیا جائے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا سد باب کیا جائے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں ڈیپ فیک اور دیگر ذرائع سے بنائی گئی جھوٹی معلومات اور مواد کا مستند معلومات سے بھرپور جواب دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ قومی نصاب میں دہشتگردی کے حوالے سے آگاہی شامل کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version