Advertisement

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو منتقل کیا جاسکے۔

وزیراعظم نے اس اقدام کو ایک اہم حکومتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بجلی کی قیمتوں میں بامعنی کمی کا باعث بنے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے جس کی تفصیلات آئندہ چند ہفتوں میں قوم کے سامنے آئیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے فرق سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش اور دیگر اقدامات سے عوام کو بجلی کے نرخوں میں بڑا ریلیف ملے گا۔

Advertisement

وزیراعظم نے عوامی ریلیف کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیکج نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی لائے گا بلکہ مہنگائی پر بھی اس کا مثبت اثر پڑے گا۔

وزیراعظم نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ آئندہ چند ہفتوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے پیکج کا اعلان کیا جائے گا جس سے عوام کو مزید سہولتیں ملیں گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس ریلیف سے مجموعی طور پر عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی اور وہ جلد قوم کو اس بارے میں آگاہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version