Advertisement

احمد علی صدیقی نے کراچی واٹر کارپوریشن کے سربراہ کا چارج سنبھال لیا

احمد علی صدیقی نے کراچی واٹر کارپوریشن کے سربراہ کا چارج سنبھال لیا

احمد علی صدیقی نے کراچی واٹر کارپوریشن کے سربراہ کا چارج سنبھال لیا

کراچی: احمد علی صدیقی نے کراچی واٹر کارپوریشن کے نئے سربراہ کے طور پر چارج سنبھال لیا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں انتظامی تبدیلی کے بعد احمد علی صدیقی نے نئے سی ای او (چیف ایگزیکٹو آفیسر) کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔

وہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جب کہ چارج سنبھالنے کے بعد احمد علی صدیقی نے چیئرمین واٹر کارپوریشن اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ادارے کے افسران اور ملازمین نے نئے ایم ڈی کو خوش آمدید کہا اور ان سے امید ظاہر کی کہ وہ ادارے میں مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔

واٹر کارپوریشن کے سابق ایم ڈی انجینئر سید صلاح الدین کے استعفے کی منظوری کے بعد حکومت سندھ نے احمد علی صدیقی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

Advertisement

اس موقع پر احمد علی صدیقی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو پانی کی بہتر فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری ان کی اولین ترجیح ہوگی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ واٹر کارپوریشن کے مسائل حل کرنے کے لیے جدید اقدامات کیے جائیں گے اور ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version