خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو سب ملکر ناکام بنائیں گے، محسن نقوی

مسیحی برادری ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے، محسن نقوی
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو سب ملکر ناکام بنائیں گے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے 3 تھانوں پرخوارجی دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے پولیس نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملوں کو پسپا کیا، خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے کے پی کے پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ دلیری سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، انشاءاللہ خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو سب ملکر ناکام بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News