Advertisement

گورنر سندھ کا رمضان المبارک کے آغاز پر اہل وطن کو پیغام

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں، رحمتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے، ہمیں اس کے فیوض و برکات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان ہمیں صبر، برداشت، ایثار اور مساوات کا درس دیتا ہے۔

گورنر سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں غریبوں، محتاجوں اور کمزور طبقات کی تکالیف کا احساس دلاتا ہے، اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہی حقیقی روحِ رمضان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سحر و افطار میں غریبوں کو مت بھولیں، اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہی رمضان کا اصل مقصد ہے۔

گورنر سندھ نے پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ وہ اس رمضان المبارک میں ایثار و تعاون کے جذبے کے ساتھ غریبوں اور محتاجوں کی مدد کریں اور رمضان کے فیوض و برکات کو بھرپور طریقے سے حاصل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version