کراچی کی 3 سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی کی 3 سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سواروں کے جانی نقصان کے معاملے پر شہر کی 3 سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ حادثات پر قابو پانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے، تین سڑکوں کو ابتدائی طور پر ماڈل بنارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میٹروپول کلفٹن برج سے دو تلوار تک بغیر ہیلمیٹ داخلے پر پابندی ہوگی، دوسری سڑک پی آئی ڈی سی سے سعودی قونصلیٹ تک ماڈل ہوگی اور تیسری شارع فیصل ہوگی جو بہت بڑا ٹاسک ہے۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ رمضان میں تجرباتی بنیادوں پر مہم کو چلایا جائے گا، رمضان میں ہم نے چالاننگ کو بھی بہت کم کردیا ہے، اس ریلیف کے دوران ہم لوگوں کو ایجوکیٹ کرنا چاہتے ہیں، ان 3 سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو واپس بھیجا جائے گا۔
پیر محمد شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد سے کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی، تمام سیکشن آفیسرز کو 50/50 لاک سسٹم فراہم کریں گے، موٹرسائیکل جہاں کھڑی ہوگی اسی جگہ جدید لاک سسٹم لگا دیا جائے گا، موٹرسائیکل مالک جب ہیلمٹ لے کر آئے گا تو اسے جانے دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بھاری جرمانے کیے جائیں گے، ان تین سڑکوں پر زیروٹالرنس پالیسی کرنے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

