Advertisement

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا عید الفطر کے موقع پر پیغام

نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے عید الفطر کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر غریب اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں آس پاس کے غریب افراد کو بھی شامل کریں اور اپنے گلیوں، محلوں اور شہروں کو کچرے سے پاک رکھیں۔

شیری رحمان نے عوامی اور سیاحتی مقامات پر پلاسٹک کی تھیلیوں اور بوتلوں کے استعمال سے گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پلاسٹک کا استعمال ماحولیات پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے، جس سے آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صاف ماحول میں ہی خوشحال زندگی ممکن ہے، اور پانی ہماری زندگیوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے بدقسمتی سے پاکستان کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر پانی کے استعمال میں احتیاط برتنی ہوگی اور اسے محفوظ کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

Advertisement

نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہا کہ وطن عزیز کو بدترین دہشتگردی کا سامنا ہے، مگر بہادر قوم کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور نہ ہی ہوں گے۔

انہوں نے آج کے دن ملک کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل کی ہر گھڑی میں متحد رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

شیری رحمان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے تمام سکیورٹی اداروں کو ہر محاذ پر کامیابی عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے عید کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ستم کے شکار کشمیریوں اور غزہ میں اسرائیلی افواج کے مظالم کا سامنا کرنے والے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد رکھنے کی اپیل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version