Advertisement

نیپرا نے کراچی والوں کو مسلسل دوسرے ماہ ریلیف سے محروم کردیا

نیپرا کا کے الیکٹرک کے ٹیرف سے متعلق سات سالہ فیصلے کا اعلان

کراچی: نیپرا نے کراچی والوں کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مسلسل دوسرے ماہ مکمل کمی کے ریلیف سے محروم کردیا ہے۔

دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپے کی کمی بنتی تھی اور نیپرا نے 3 روپے فی یونٹ کمی کی جب کہ کے الیکٹرک نے دسمبر کے ایڈجسٹمنٹ میں 4.95 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کی ورکنگ کے مطابق دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپے فی یونٹ کمی بنتی تھی، دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک صارفین کو مزید 2 روپے فی یونٹ کمی منتقل نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ نیپرا نے گذشتہ روز کے الیکٹرک صارفین کے لیے 3 روپے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جب کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا یہ نوٹیفکیشن دسمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا تھا۔

نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بھی 5 روپے کمی بنتی تھی اور 1.23 روپے فی یونٹ کمی کی گئی تھی جب کہ کے الیکٹرک نے نومبرکی ایڈجسٹمنٹ میں بھی 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی کمی مانگی تھی۔

Advertisement

نومبر کی ایڈجسٹمنٹ پر ممبر ٹیرف نیپرا مطہر نیاز رانا نے اختلافی فیصلہ بھی دیا تھا جب کہ ممبر ٹیرف نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کو پورا ریلیف نہ دینے کی بھی مخالفت کی تھی۔

ممبر ٹیرف نیپرا نے کہا تھا کہ کے الیکٹرک کے لیے نومبر کی اصل ایڈجسٹمنٹ 5 روپے کمی بنتی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لگتا ہے تورا بورا بھلا دیا جہاں سے آپ دم دبا کر بھاگے تھے،افغانستان کوواضح پیغام
افغان طالبان اور بھارتی دہشتگردوں کی فائرنگ سے مادر وطن پر قربان شہداء کو محسن نقوی کا خراج تحسین
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ
افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا بیان سامنے آگیا
سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version