Advertisement

کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک کا ملیر ہالٹ برج حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار

کراچی کے ملیر ہالٹ برج کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والی فیملی کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل سے افسوس ہے۔

حادثے کے ذمےدار واٹر ٹینکر کے ڈرائیور رحیم بخش ولد دل بادشاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف ماڈل کالونی تھانہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ گرفتار ڈرائیور کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے اور کرائم اینالیسس ٹیم تمام جدید تقاضوں کے مطابق تحقیقات کر رہی ہے۔

Advertisement

 ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم کی رپورٹ مرتب کرنے کے بعد واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کے خلاف مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version